15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںمرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا...

مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 17 مارچ (اے پی پی):مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ سرگودھا میں سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں فرزندان ِاسلام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ تلاوت قران پاک محمد اخلاق احمد اور نقابت عبید الرحمن اضیاء اجمیری نے کی جبکہ شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر سید حامد سعید کاظمی، مفتی عبد الحمید چشتی، قاضی نگاہِ مصطفے چشتی،احمد حسن چشتی و دیگر نے کہا کہ آج کے مسلم نوجوان کوحضور پاک ؐاہل بیت کے نمونہ حیات سے سبق لے کر اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہوگی،کفارطاقتیں ہمارے ایمان پرحملہ کررہی ہیں، والدین بچوں کواچھاانسان اوربہترین مسلمان بنانے کے لئے اپنی پوری توجہ مرکوزکریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں