مرکنٹائل ایکس چینج میں 2.435 ارب روپے کے سودے

80
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعرات کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,224 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.434 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,705 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.055 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 477.301 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 219.091 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 204.153 ملین روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 145.833 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 121.992 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 87.749 ملین روپے, این ایس ڈی کیو, 100 کے سودوں کی مالیت 84.178 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 51.207 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 9.796 اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.709 ملین روپے ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.317 ملین روپے تھی۔