مری۔ 17 نومبر (اے پی پی):میجر جنرل عرفان احمدملک ڈی جی ایم ایل سی مری کی خصوصی ہدایت پرسی بی سکول راولپنڈی اورچکلالہ کینٹ راولپنڈی کے طلبہ کاسیاحتی دورہ، ملکہ کوہسار مری کے کئی سوسال پرانی تاریخی عمارتوں کا اورخوبصورت سیاحتی مقامات کی سیر کی، راولپنڈی اورچکلالہ،طلبہ نے پریذیٹیشن کانونٹ سکول مری،ہولی ٹرینٹی چرچ مال روڈ،مری آرٹس کونسل،جنرل پوسٹ آفس مری،وائلڈلائف پارک،بلال پاشا پبلک لائبریری،سٹیشن ہیڈکواٹرمری کادورہ کیا ۔
اس موقع پر سٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیر احمد نوازاورچیف ایگزیکٹوآفیسر کینٹ بورڈنعیم دلپل مری ہلز نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے،ہولی ٹرینٹی چرچ کے پادری فرہاد نے طلبہ کو چرچ کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے معلومات دیں، طلبہ کومری آرٹس کونسل کی ثقافتی اورفن کے لحاظ سے خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیاکہ یہاں سے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو ثقافتی اہمیت سے آگاہ کیاجاتاہے۔ اس موقع پرمری کی تاریخ اورترقی کے حوالے سے ایک مختصردستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس سے طلبہ کو خطہ کوہسار کی تاریخی اہمیت سے آگاہی ملی،بعدازاں طلبہ کو مری کے اہم ترین اوردلکش پارک باغ شہیداں کی سیر کروائی گئی،طلبہ کو تاریخی پریذیٹیشن کانونٹ سکول پنڈی پوائنٹ جو 1917 میں قائم ہواکادورہ کروایاگیااس تاریخی تعلیمی ادارے سے ملک کی کئی اہم شخصیات نے ابتدائی تعلیم حاصل کی،اس موقع پر کانونٹ سکول مری میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے والی آئرلینڈ کی سسٹر علیش نے طلبہ کاگرم جوشی سے استقبال کیا اورسکول کی دلچسپ تاریخ سے ان کو آگاہ کیا،دورہ کے اختتام پر طالبات نے خوبصورت تفریحی دورہ کروانے اوربہترین میزبانی کرنے پر میجر جنرل عرفان احمدملک،ڈی جی ایم ایل سی عامرمسعود،سٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیر احمدنواز چیف ایگزیکٹوآفیسر مری نعیم دلپل اورن کی پوری ٹیم کادلی شکریہ اداکیا،طلبہ نے سیاحتی دورے کے بہترین انتظامات کرنے پرسی بی راولپنڈی اورچکلالہ کے سی اوزکابھی شکریہ اداکیا،
طلبہ نے اس توقع کااظہا رکیا کہ ایسے دورے سکولوں کے طلبہ کو مستقبل بھی کراوائے جائینگے تاکہ ان کے علم میں اضافہ ہوسکے۔