18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںمری،ضلع مری کی تعمیروترقی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

مری،ضلع مری کی تعمیروترقی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

- Advertisement -

مری۔ 31 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ضلع مری کی تعمیروترقی کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،سیاحت کافروغ وزیراعلیٰ پنجاب کاوژن ہے۔ان خیالات کااظہار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل نے مری ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مری آنیوالے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب اورحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

سیاحت کے فروغ سے مری کے کاروبارپر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے،ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔اجلاس میں ضلع مری کے تمام محکموں کے افسران اورعملے نے شرکت کی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554186

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں