24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمری،ڈینگی پھیلاؤ سے روکنے کیلیئے ڈپٹی کمشنر مری کی قیادت میں آگاہی...

مری،ڈینگی پھیلاؤ سے روکنے کیلیئے ڈپٹی کمشنر مری کی قیادت میں آگاہی واک

- Advertisement -

مری ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):مری میں ڈینگی پھیلاؤ سے روکنے کیلیئے آگاہی واک، ڈپٹی کمشنر مری کی قیادت میں ہوئی۔۔واک میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباسی بھی شریک ہوے۔واک میں عوام نے بھی شرکت کی۔

ڈی سی مری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ڈینگی کا خوف نہ پھیلایا جائے،احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ضلع مری میں ڈینگی کے 80 کیس سامنے آئے۔74 مریض علاج کے بعد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔6 مریض زیر علاج ہیں،ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت مری کے ہسپتالوں میں موجود ہے۔وزیر اعلی کے فیلڈ ہسپتال میں بھی لوگوں کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں