راولپنڈی ۔17فروری (اے پی پی):ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں 17 سے 22 فروری تک طوفانی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ اتوار کو برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں ، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی جانب سے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،
سیاحوں کو معلومات دینے کے لئے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کر رہے ہیں ، عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں، برف باری کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں، انہوں نے کہا کہ سیاح ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں، ضلعی انتظامیہ مری کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔