مریضوں کی عیادت کی ڈاکٹرزاور عملہ کی حاضری چیک کی

85

شیخوپورہ۔ 06 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال و دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ہسپتال کے عملہ کو مریضوں اور انکے لواحقین کو بروقت ، بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں۔