مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔یکم جولائی(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مقبول ترین سےاسی پارٹی مسلم لیگ (ن) انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرے گی‘ بائیکاٹ وہ کرتے ہیں جنہیں ہار کا خوف ہو۔ تحریک انصاف والے اپنے 100دن کے منشور میں سے کارکردگی کا ایک صفحہ ہی دکھا دیں۔ ہمارا مقابلہ جھوٹ کی سیاست …

لاہور۔یکم جولائی(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مقبول ترین سےاسی پارٹی مسلم لیگ (ن) انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرے گی‘ بائیکاٹ وہ کرتے ہیں جنہیں ہار کا خوف ہو۔ تحریک انصاف والے اپنے 100دن کے منشور میں سے کارکردگی کا ایک صفحہ ہی دکھا دیں۔ ہمارا مقابلہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے ہے اور (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔ 25 جولائی کوعوام فیصلہ کرے گی کہ انہوں نے حق کا ساتھ دینا ہے یا جھوٹ کا۔ مریم نواز کی کمپین ان کے حلقہ کا ہر ایک ووٹر کر رہا ہے۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ خواجہ عمران نذر اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہو تو وہ لاہور میں آ کر دیکھے کہ مسلم لیگ نے 5سالوں میں کتنی ترقی کی۔ مسلم لیگ (ن) کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور خدمت کو ووٹ دو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیںکہ وہ لوٹوں کے ذریعے ترقی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)5جولائی کو اپنا پارٹی منشور پیش کرے گی جو کارکردگی کی بنا پر ہو گا۔