اسلام آباد ۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کل اتوارکو کو ریڈیو پاکستان کے 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کریں گی ۔
افتتاحی تقریب ایچ پی ٹی کمپلیکس روات اسلام آباد میں ہوگی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔