مریم اورنگزیب کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

131
ترجمان مسلم لیگ نون کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مبارکباد

لاہور۔1جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای )کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ارشاد عارف کو سی پی این ای کا صدر اور اعجاز الحق کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا اور اس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے ہمیشہ کی طرح ہر قدم پر سی پی این ای کے ساتھ رہیں گے۔