20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںمریم صفدر اور شہباز شریف کی چیخیں سننے کو ملیں، کمیشن کے...

مریم صفدر اور شہباز شریف کی چیخیں سننے کو ملیں، کمیشن کے پیسے سے نواز شریف نے لندن میں فلیٹس خریدے، مریم صفدر آئے روز بیان بدلتی ہیں،یہ این آر او ڈھونڈ رہے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے کی ایک اسلام آباد ہائیکورٹ اور دوسری اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت تھی، مریم صفدر اور شہباز شریف کی چیخیں سننے کو ملیں، کمیشن کے پیسے سے نواز شریف نے لندن میں فلیٹس خریدے، مریم صفدر کا وطیرہ ہے آئے روز بیان بدلتی ہیں، 2011 میں مریم صفدر نے ٹی وی پر آکر کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ سکینڈل میں تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کا بیٹا حسین نواز کہتا ہے کہ الحمداللہ فلیٹس ہمارے ہیں اور بینیفشل اونر مریم ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر کے 2011 کے جھوٹ کو عمران خان نے نہیں،اپنے بھائی نے ٹی وی پر بیٹھ کر بے نقاب کیا ہے-

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام تر کہانیاں سنانے کے بعد ایک قطری خط منظر پرآیا،قطری بھی اس خط کو اون کرنے کے لئے پاکستان کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ ان کے جسٹس (ر) قیوم کی طرح کے جج بیٹھے ہوں گے، ہمارا رام لیلی والا جھوٹ مان لیا جائے گا- وزیر مملکت نے کہا کہ لیکن اس مرتبہ عمران خان کھڑے رہے اور جھوٹ نہیں چل سکا-

فرخ حبیب نے کہا کہ اس وقت کا ملک کا وزیراعظم، وزیر داخلہ،دفاع اقامہ ہولڈر کے طور پر پکڑے گئے، وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے خلاف کیس میں ٹائم اور شفاف ٹرائل کا انھیں بھرپورموقع ملا، جولائی میں ان کی اپیلیں دائر ہوئیں، 15 مرتبہ انہوں نے التوائیں لیں ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ سیاست میں آڈیو،ویڈیو،بلیک میلنگ کے باوجود انھیں کچھ نہیں ملا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ یہ این آر او ڈھونڈ رہے ہیں لیکن انھیں این آر او نہیں ملے گا، نوازشریف بھگوڑے بنے ہوئے ہیں، وہ جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس کے لئے وہ ملک دشمنوں سے انہی لوٹے گئے اربوں روپے کے فلیٹوں میں بیٹھ کر ملاقاتیں کرتے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ اپیلوں کا فیصلہ فوری آنا چاہیے، انہیں التوا کسی صورت نہیں ملنا چاہیے، وزیر مملکت نے کِہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر نام بدلنے کی بات کرنے والے شہباز شریف کے خلاف کروڑوں کی کرپشن ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جن غیر ملازمین کے نام پر اربوں کی ٹرانزیکشن ہوئیں وہ تو شائد خواب میں بھی لندن نہیں گئے ہوں گے،

وزیر مملکت نے کہا کہ قوم ان شریفوں سے ہوشیار رہیں،کسی کا نام اور اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ ان کی وارداتیں سامنے آرہی ہیں ،رمضان شوگر مل کے 14ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈالے ہوئے ہیں، مقصود چپڑاسی کون ہے، مسرور انور، شبہاز شریف کے اکائونٹ میں چار سال پیسے جمع کراتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی یہ عدالتی سسٹم میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، سلمان شہباز کی کون سی سرجری ہے،وہ کیوں پاکستان سے بھاگا ہوا ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ برطانوی عدالت میں دستاویزات کو پبلک نہ کرنے کے لئے درخواستیں دائر کرتے رہے ہیں،نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کر رہی تھی تواس وقت 16ارب کا کیس نہیں چل رہا تھا-

فرخ حبیب نے کہا کہ ایک ملازم 2014 میں وفات پا جاتا ہے لیکن یہ لوگ 2017 تک اس کا اکاؤنٹ استعمال کرتے رہے- وزیر مملکت نے کہا کہ بتایا جائے سلمان شبہاز جو فیکٹریاں لگا رہے ہیں ان کے پاس کہاں سے پیسہ آرہا ہے- فرخ حبیب نے کہا کہ 500 کلومیٹر کا بائی روڈ سفر اور بغیر سانس لئے 4 منزلیں سڑھیاں چڑھ کر جارہے ہیں، لیکن پاکستان میں آنے کی بجائے جعلی رپورٹس بھجوا رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ 40چور اکٹھے ہوئے ہیں ان کا مقصد چوری کو چھپانا ہے،فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کو مسرور انور، مقصود چپڑاسی کا حساب دینا ہوگا، مریم صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بتائیں کہ لندن فلیٹس کی رسیدیں کہاں پر ہیں-فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتوں اور قانون سے انہیں نہ ہی بھاگنے دیں گے اور نہ ہی انھیں التواؤں کے پیچھے چھپنے دیں گے،

وزیر مملکت نے کہا کہ ایک طرف عمران خان ہیں جن کی ساری زندگی پاکستان کے لئے فخر کا باعث بنی اور دوسری جانب یہ مافیا ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں اپنی 40سالہ زندگی کا حساب دیاحالانکہ وہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے- وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان نے کفایت شعاری کی،کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا،اپنے گھر میں رہتے ہیں، ملک کیلئے فخر کاباعث بنے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں