مریم صفدر جھوٹ نہ بولے، اسحاق ڈار نے 8 مرتبہ سکوک بانڈ جاری کیے، فرخ حبیب

51
‏سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر جھوٹ نہ بولے، اسحاق ڈار نے 8 مرتبہ سکوک بانڈ جاری کیے، سکوک بانڈ کے لئے 2018 میں ایم ون، ایم ٹو ، ایم تھری موٹر وے،جناح ائیر پورٹ سمیت دیگر قومی اثاثے استعمال کیے۔

بدھ کی رات اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 2008تا 2018تک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے 19مرتبہ ڈومیسٹک سکوک بانڈ جاری کیے،

ان بانڈ کی مالیت 9کھرب36ارب34 کروڑ50 لاکھ (936345ملین) تھی یہ بانڈ 3سال بعد میچور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی دور حکومت میں سال 2014, 2016 ,2017 میں 3000 ملین ڈالر کے انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈ جاری کیے گئے۔