مریم نواز شریف ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں،عمران خان کی بہن کو اپنے بھائی کی طرح جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، شریف فیملی کے ترجمان کا بیان

176

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) شریف فیملی کے ترجمان نے عمران خان کی بہن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ مریم نواز شریف ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہیں۔ جمعہ کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی بہن کو اپنے بھائی کی طرح جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، انہیں سچ بولنا سیکھنا چاہئے اور حقیقت کو حقیقت رہنے دیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ مریم نواز پی ٹی آئی کی قیادت کے اعصاب پر سوار ہے۔