اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ہمیشہ بہادری اور جرات کے ساتھ قائد مسلم لیگ (ن) کے نظریات ، اصولوں اور حق گوئی کا پرچم سربلند کیا ،اسی جذبے اور تندہی سے وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمداللہ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعائوں سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہو کر وطن واپس تشریف لائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہمیشہ بہادری اور جرات کے ساتھ قائد مسلم لیگ (ن) کے نظریات ، اصولوں اور حق گوئی کا پرچم سربلند کیا ، اب اسی جذبے اور تندہی سے وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔