مریم نواز کا دورہ آزاد کشمیر،پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی،مریم اورنگزیب

143
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج (پیر) کو آزاد کشمیر جائیں گی اور پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے پارٹی وژن اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گی۔