مریم نواز کی زیر صدارت پولیو وسائٹ بورڈکا اجلاس ،پنجاب میں پولیو مہم مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا

153
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔2مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پولیو اورسائٹ بورڈ کا اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق اورپولیو مہم مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔پنجاب کو مکمل طورپر پولیو فری بنانے کے لئے تجاویز و سفارشات کا جائزہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ پنجاب کومکمل طورپر پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کررہی ہوں،فوری ہنگامی رسپانس کے ذریعے ہی پولیو کو ختم کیا جاسکتا ہے، عوام کی صحت وعلاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دور دراز دیہات کے عوام کے لئے فیلڈ ہسپتال اور گنجان اربن ایریا کے لئے 200کلینک آن ویل پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں، مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی اور کمزور انڈیکٹری والے اضلاع پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔اس موقع پر نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مثبت رسپانس کی توقع ہے،پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے،بچوں میں پولیو سے بچائو کی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کے لئے پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نوازکے اقدامات قابل تحسین ہیں،انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا عزم اورکاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو مختلف اضلاع میں جاری پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ سات ماہ میں انسداد پولیو کے اہداف 85 فیصد تک حاصل کرلئے گئے ہیں،پنجاب کے 10 اضلاع میں29 اپریل سے انسداد پولیو مہم جاری ہے، افغان شہریوں کی پولیو امیونائزیشن کے لئے ٹرانزٹ پوانٹس پر کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت پولیو ٹیموں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹرحنان بلخی اور دیگر ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ سینیٹر پرویز رشید،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔