14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںمریم نواز کی کارکردگی پر سروے میں ستر فیصد لوگ ان کی...

مریم نواز کی کارکردگی پر سروے میں ستر فیصد لوگ ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،وزیر اطلاعت پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہو کر خیبر پختونخوا کے عوام بھی اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ کاش انہیں بھی مریم نواز جیسا ویژن رکھنے والا وزیر اعلی مل جاتا، مریم نواز کی کارکردگی پر سروے ہورہے ہیں جن میں ستر فیصد لوگ ان کے ترقیاتی پروگرامز اور کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے کہاکہ یہاں مقامی ہوٹل میں اپوزیشن لیڈر نے کچھ باتیں نمبر بنانے کیلئے کیں جبکہ اڈیالہ جیل میں تو گالیاں پڑتی ہیں، اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر مریم نواز سے پہلے مجھ سے مناظرہ کریں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو گاڑی پر جھنڈا لگانے کا شوق ہے تو اب اپوزیشن لیڈر اپنی گاڑی پر جھنڈا لگا کر شوق پورا کررہے ہیں جبکہاحمد خان بھچر کو مفت مشورہ ہے کہ جس نے وائٹ پیپرکی معلومات بھیجیں وہ آپکا دوست نہیں ہے اسے بلاک کردیں ،احمد خان بھچر کو اپنے لوگ اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے۔

- Advertisement -

عظمی بخاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے سب کہتے رہے بزدار کی کارکردگی بہتر نہیں رہی، بزدار اتنا قابل ہوتا تو اس کا کام نظر آتا ، انہوں نے کہاکہ جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز ٹو کیلئے روڈا کو برباد کیا اس میں بندر بانٹ ہوئی ،جرنلسٹ ہائو سنگ سوسائٹی فیز ٹو کیلئے وزیر اعلی مریم نواز صحافیوں سے پیسے نہیں لے رہیں، لاہور پریس کلب کو2کروڑ بزدار دور میں دئیے گئے تو ہم نے دو سو فیصد گرانٹ دی، بزدار دور میں کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ نوازشریف نے کسان کارڈ شروع کیا اورصحت کارڈ تو 2015 میں ہی محمد نوازشریف کا منصوبہ تھا جس پر پی ٹی آئی نے رنگ روغن کیا ۔

عظمی بخاری نے کہا کہ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دئیے گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے کسان سے پانچ سو روپے تو لئے لیکن پیسے خزانہ کی بجائے اپنی جیبوں میں ڈالے، جدید ترین ٹریکٹر اور سپر سیڈر کسانوں کوفراہم کئے جانیوالے سموگ ٹاور اور ایئر مانیٹر دو الگ چیزیں ہوتی ہیں ان کو سمجھ نہیں لگتی اس کا اردو ترجمہ بھجوا دیتے ہیں،پورے پنجاب میں سموگ ٹاور نہیں لگائے بلکہ ایئر مانیٹرز لگائے ہیں اور اس وقت پنجاب میں ایک سوایئر مانیٹر لگ چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گرین ٹریکٹر نوازشریف پھر شہبازشریف اور اب مریم نواز نے شروع کیا جس کے تحت گرین ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور ابتک 10 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو دئیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتی ہوں کہ پی ٹی آئی نے بچوں کو سکالر شپس کی بجائے بچوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم اور ڈنڈے دئیے،پی ٹی آئی نے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور میں مفت ادویات کی سہولت ختم کردی تھی جبکہ وزیر اعلی مریم نواز کے دور میں کینسر، ہیپاٹائٹس سمیت چار بیماریوں کی ادویات گھر جا رہی ہیں،کینسر کے مریضوں کی ادویات تو پی ٹی آئی نے بند کردی تھیں،دس لاکھ روپے تک کا ڈائیلاسز کارڈ مریضوں کو مل رہا ہے،مریم نواز کے تمام منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا عوام سے جھوٹے وعدے کئے مگر مریم نواز نے ان کے کئے ہوئے اعلانات کو عملی جامہ پہنایا اور صوبہ میں دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس متعارف کروائی جبکہ گرین بسیں چلانے کے پی ٹی آئی کے دعوے بھی جھوٹے نکلے یہ منصوبہ بھی وزیر اعلی مریم نواز نے شروع کیا اور آج شہر بھر میں لوگ ان بسوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پچاس50 لاکھ گھر اور نیا پاکستان منصوبے کے نام پر تین سال میں صرف چھ سو گھر بنے جو کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور کسی غریب کو ایک گھر نصیب نہیں ہوا جبکہ مکانات تعمیر کرنے والا خودہی بھاگ گیا کیونکہ ان گھروں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا،موجودہ دور میں گیارہ ہزار گھر بن چکے ہیں جبکہ احمد خان بھچر کو نظر نہیں آ رہے۔

عظمی بخار ی نے کہاکہ آپ کے 90 ملین پائونڈ اور توشہ خانہ کھانہ کا مال لوٹنے والے کوئی بھی جھوٹ بول سکتے ہیں جبکہ مریم نواز اپنے درو میں 10 لاکھ آسان کاروبار پروگرام کے تحت پیسے د ے رہی ہیں، سات ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکیں بنائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے نوازشریف نے زمین اور 50 کروڑ روپے دئیے،نوازشریف کینسر ہسپتال کی چار منزلیں کھڑی ہوچکی ہیں، یاسمین راشد نے ایکسپو سنٹر میں کورونا کے ایک بیڈ پر ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے لگائے ،اس کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کسان اور صحت کارڈ شروع کیا تھا جسے مریم نواز آگے لے کر چل رہی ہیں،54ارب روپے کے قرضے اب تک چھوٹے کسانوں کو دیئے جاچکے ہیں ،بزدار حکومت کا کسان کارڈ صرف میڈیا تشہیر اور لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنے کے لیے تھاجبکہ ان کے کسان کارڈ کو کاشتکاروں نے منہ نہیں لگایا جبکہ مریم نواز گرین ٹریکٹر سکیم پر 10لاکھ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو تو ان کی پارٹی کے ارکان تسلیم نہیں کر رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574642

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں