اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کم علمی، کم ظرفی اور خود پرستی ن لیگ کو تو لے ہی ڈوبی ہے، چونکہ مریم نواز میڈیا سٹار ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میڈیا کی زینت بنے رہنے کے لئے انہیں روزانہ ایک شعبدہ چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ہفتہ کو 2019ءمیں بلوچستان کے بارے میں بھارت کی وائرل کردہ ویڈیو مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کرنے کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہی۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019ءمیں بلوچستان کے حوالے سے چلائی جانے والی سپانسرڈ کمپین کی ویڈیو بھارت نے وائرل کی تھی جو آج دو سال بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پر جاری کی۔