اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کےمشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہاہے کہ مریم نواز باجی چھوڑو فنڈنگ کو یہ قصہ دو سال سے سن رہے ہیں، آج اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو۔
منگل کو مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا کہ کمال حیرت ہے دوسروں کی آڈیو ویڈیو پریس کانفرنس میں چلانے والے آج ٹویٹ پر بھی جواب نہیں دے رہے،آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خوب کمال دکھایا ہے۔