22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمریکا انسانی امداد پر سیاست نہ کرے،افغان عبوری حکومت

مریکا انسانی امداد پر سیاست نہ کرے،افغان عبوری حکومت

- Advertisement -

کابل۔29جنوری (اے پی پی):افغانستان کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری سیاست اور انسانی مسائل میں فرق کرے اور انسانی امداد پر سیاست نہ کرے۔ شنہوا نے افغانستان کی وزارت اقتصادیات کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا سمیت ممالک انسانی امداد پر سیاست نہ کریں۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے غیر ملکی امدادی پروگرام کو 90 دنوں کے لئے معطل کئے جانے کے تناظر میں کہا کہ اس فیصلے سے بعض امدادی اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ غیر ملکی امدادی پروگرامز پر امریکی فیصلے کے بعد تقریباً 50 امدادی ایجنسیوں نے مبینہ طور پر افغانستان میں سرگرمیاں روک دی ہیں۔ ■

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں