22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمریکا کےگولڈن ڈوم کی تنصیب سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع...

مریکا کےگولڈن ڈوم کی تنصیب سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا ، چین

- Advertisement -

بیجنگ۔29مئی (اے پی پی):چین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے جدید ترین میزائل شیلڈ سسٹم گولڈن ڈوم سسٹم اور خلائی بنیاد پر ہتھیاروں کی تنصیب کے لیے اقدامات سے خلائی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

شنہوا کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاؤانگ نے جمعرات کوپریس کانفرنس میں بیرونی خلائی معاہدے کے متعلقہ اصولوں کی خلاف ورزی کے امریکی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات ایک بار پھر پنڈورا باکس کھول دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کسی بھی ملک نے خلا کو عسکری بنانے اور اسے میدان جنگ بنانے میں امریکا سے زیادہ کام نہیں کیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ خلا میں اپنی فوجی تیاری کو بڑھانا بند کرے اور عالمی سٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ ■

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602680

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں