14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںمری ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مری میں ستھرا پنجاب...

مری ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مری میں ستھرا پنجاب صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے،ڈی سی مری

- Advertisement -

نمائندہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مری میں ستھرا پنجاب صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا دائرہ کار دیہاتوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ڈی سی آفس مری میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی مری کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ڈی سی آفس مری میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی مری کو متعلقہ حکام نے مری میں جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مری میں ستھرا پنجاب صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کا دائرہ کار دیہاتوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ صفائی عملہ ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز میں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ستھرا پنجاب مہم ماحول کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں