نمائندہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی حسن ریاض اور ان کی ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 3570 گرام چرس 02 کلاشنکوف 01 خنجر 11 روند برآمد کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بدنامے زمانہ و ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شہباز سکنہ پو ٹھہ تحصیل و ضلع مری کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔شہباز ، طفیل اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پرفائر نگ کی۔
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا نسٹیبل عبدالباسط کی چھاتی پر فائر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ملزمان شہباز ، طفیل اور انیس الرحمان فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی تلاشی لینے پر ذین ہدایت سے 01 کلاشنکوف 05 روند اور 1200 گرام چرس برآمد ہوئی،
جبکہ محمد حسنین ولد نصیر عباسی سکنہ پھگواڑی سے 1 کلاشنکوف 6 روند اور 1160 گرام چرس برآمد کر لی مزید کمرے کی تلاشی لینے پر 1260 گرام چرس اور ایک خنجر برآمد ہوا۔ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کو بذریعہ ریسکیو 1122 بغرض علاج معالجہ سول ہسپتال مری روانہ کیا گیا۔