مری۔ 22 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین پڑھنہ لینڈسلائیڈنگ میں 98 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیئے گئے ۔ شدید بارشوں کے باعث نیومری کے علاقہ پڑھنہ میں ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر 7 گھرمکمل طورپرتباہ ہوگئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباس شیرازی نے متاثرین لینڈسلائیڈنگ میں امدادی چیک تقسیم کیے، 14 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے، متاثرین کو پہلے مرحلے میں 4 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے تھے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 10 /10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔