مری اور گلیات کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی

57
مری اور گلیات کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی

نمائندہ۔ 26 جنوری (اے پی پی):مری اور گلیات کے متعدد جنگلات میں شدید آگ بھڑک رہی ہے۔مری مسیاڑی پھپھڑیل کے جنگلات میں بھی شدید آگ بھڑک رہی ہےآتشزدگی سے سینکڑوں کی تعداد میں سرسبزدرخت اورخودروپودے جل کرراکھ ہوگئے ہیں۔

آتشزدگی سے وائلڈ لائف اورجنگلی حیاتیات کوبھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار مقامی لوگوں کی مددسےآگ پر بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو1122 کی ٹیمیوں کوامدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے۔

رات کو جنگلات میں لگی آگ کے شعلے میلوں دور سے دکھائی دے رہے ہیں ۔طویل خشک سالی کے باعث آئے روز جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پیش آر ہے ہیں۔