مری میں برف باری جاری ، سیاحوں کی آمد

146
Snowfall in Murree
Snowfall in Murree

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سیاحتی مقام مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور ویک اینڈ پر سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر سیاحوں کو سترا میل پوائنٹ پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ رش بڑھنے کے باعث کیا گیا۔نتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر رش کم ہوا تو مزید سیاحوں کو مری میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برف باری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔