مری۔ 08 فروری (اے پی پی):مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مری میں 8 فروری سے لے کر 10 فروری 2025 تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد ضلع مری کی حدود میں ہر قسم کے سیاسی اجتماع ، ریلیوں ، جلسہ یا دھرنوں پر پابندی ہو گی۔ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق ضلع مری کی حدود میں ہو گا۔