24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںمری ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت اور تمام متعلقہ محکموں...

مری ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت اور تمام متعلقہ محکموں نے انسداد ڈینگی مہم کےمتعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے

- Advertisement -

مری۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغاء ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت اور تمام متعلقہ محکموں(ریسکیو 1122, محکمہ تعلیم ،پیرا فورس ، پی ٹی ایس ،محکمہ زراعت ، ستھرا پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی،لوکل گورنمنٹ، محکمہ جنگلات اور کینٹ بورڈ مری) نے انسداد ڈینگی مہم کو آج بھی جاری رکھا۔

آگاہی سرگرمیاں کی گئیں اور لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کنٹونمنٹ ایریا، لوئر بازار،پھگواڑی ، سندیاں، علیوٹ ، نیو مری کے علاقے میں آئی آر ایس اور فوگنگ کی گئی۔ مری اور کوٹلی ستیاں کے ٹوٹل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد63 ہے۔

- Advertisement -

محکمہ صحت ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو جگہوں کو سیل بمہر کیا گیا ، اور 13 لوگوں کے چالان ہوئے اور اسکے علاؤہ 19 لوگوں کو بہتری کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زوہیب نے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں