28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمزارات کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا...

مزارات کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا ہے، کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کمشنرملتان انجینئر عامر خٹک نے دربار شاہ شمس تبریز کا دورہ کیا اوراس کی اپ گریڈیشن اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مزارات کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لنگر خانہ، مہمان خانہ، مسجد کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے اور دوران تعمیر مزارات پر آنے والے افراد کےلئے الگ اہتمام بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے شہر اولیاء کے متعدد مزارات کی اپ گریڈیشن و بحالی جاری ہے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق و متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں