لاہور۔13جون (اے پی پی):لاہور پولیس نے مزاربی بی پاک دامن کے تین روزہ مجالس عزا کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 3ایس پیز،8ایس ڈی پی اوز، 24ایس ایچ اوز، 90اپر سب آرڈینیٹس سمیت 1ہزار کے قریب افسران وجوان تعینات ہوں گے۔
سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ مزار کے ملحقہ سڑکوں وگلیوں میں 17پکٹس لگائی گئی ہیں۔ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی 4ٹیمیں مزار کے اطراف پٹرولنگ پر تعینات ہوں گی۔