28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیمزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد‘پاک فوج کے...

مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد‘پاک فوج کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

- Advertisement -

لاہور۔14 اگست (اے پی پی )صوبائی دارلحکومت لاہور میں ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق‘حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ اس سے قبل پاک رینجرز کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔پاکستان رینجرز اور افواج پاکستان کے جوانوں نے بینڈز پر قومی دھنیں بجائیں ۔اس موقع پر گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار اقبالؒ پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار پر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔اس موقع پر افواج پاکستان کے افسران‘ سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں