لاہور۔9نومبر (اے پی پی):شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر جمعرات کے روزگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے چاک و چابند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالئے۔ پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ گارڈ کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران ،سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔