کراچی۔ 06 ستمبر (اے پی پی): بابا ئے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے بدھ کو منعقدہ تقریب میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ائیروائس مارشل غضنفر لطیف ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔