مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد،پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھالے

144

کراچی۔6ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرپاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان، اکیڈمی ائیرمارشل قیصرخان جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مزارقائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ ائیرمارشل قیصرخان جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے-