مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں، چوہدری انوار الحق

81
وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں۔ پیر کومزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب نے بھی مانگنے کے بجائے محنت سے کمانے پر زوردیا ہے اور محنت کو افضل قرار دیا ہے،محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قراردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے،ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہے ،وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے پر عزم ہے۔