23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمزدور فیکٹری میں کام کرتے ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں...

مزدور فیکٹری میں کام کرتے ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 24 اگست (اے پی پی):مزدور فیکٹری میں کام کرتے ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق آج صبح مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کراچی روڈ پر واقع برات کاٹن فیکٹری میں کام کرنے والا بستی بہی والا خان نالہ تحصیل علی پور کا رہائشی 45 سالہ مزدور غلام فرید ولد غلام حیدر بنولہ پر سویا ہوا تھا کہ فیکٹری میں کام کرتے ہوئے ٹریکٹر اس کےاوپر چڑھ گیا

جس کے نتیجے میں مزدور کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی، تھانہ صدر علی پور کے اے ایس آئی مشتاق کی طرف سے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن علی پور سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا۔ریسکیو سٹاف نے پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے اصرار پر ڈیڈ باڈی کو متوفی کے گھر منتقل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں