37.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںمزدور ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کا اصل ستون ہیں، آئی جی...

مزدور ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کا اصل ستون ہیں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کا اصل ستون ہیں۔جمعرات کو ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یوم مزدور پر محنتی مزدوروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں مزدوروں کے لئے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں محنت کش مزدوروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔آئی جی نے کہا کہ مزدور ہمارے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کا اصل ستون ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مزدوروں کی جدوجہداورمحنت کی بدولت ہمارےمعاشرے میں ترقی اور خوشحالی ممکن ہوئی ہے،اسلام آباد پولیس مزدوروں کو ان کی قربانیوں اور محنت کی اہمیت کے لیے خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے سفر میں مزدور ہمارے شراکت دار ہیں،اسلام آباد پولیس اپنے محنت کشوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں