مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے،چینی صدر

145

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یوکرین میں لڑائی میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے،ہمیں فلسطین میں نسل کشی کو روکنے اور مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔اے ایف پی کے مطابق چینی صدر نے اس بات کا اظہار روس کے شہر قازان میں دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں لڑائی میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے،یوکرین کا بحران آگے بڑھتا جا رہا ہے لیکن ہمیں تین اصولوں پر عمل کرنا چاہیے کہ میدان جنگ سے باہر کوئی لڑائی نہ پھیلے، لڑائی میں اضافہ نہ کیا جائے اور متعلقہ فریقوں کی طرف سے آگ پر تیل نہ ڈالا جائے ، تاکہ جلد از جلد صورتحال کی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ ،بیجنگ کا موقف ہے کہ وہ تنازعہ پر ایک غیرجانبدار فریق ہے لیکن مغربی طاقتوں کی طرف سے ماسکو جو ایک دیرینہ اتحادی ہے کو سفارتی اور اقتصادی مدد فراہم کرنے پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

شی جن پنگ نے کہا کہ جلد از جلد غزہ میں جنگ بندی پر زوردینے کے بیجنگ کے موقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ متعلقہ فریقوں کے درمیان تنازعہ مزید بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں یہ قتال روکنے اور مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔بیجنگ کا موقف ہے کہ وہ تنازعہ پر ایک غیرجانبدار فریق ہے لیکن مغربی طاقتوں کی طرف سے ماسکو ،جو ایک دیرینہ اتحادی ہے،کو سفارتی اور اقتصادی مدد فراہم کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔برکس سربراہ اجلاس میں 20 کے قریب عالمی رہنما جمع ہیں ۔