مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان نے مسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی ایجنڈے کو بے نقاب کیا ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

125

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے،پاکستان نے مسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی ایجنڈے کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اس سازش کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، آل پارٹیز کانفرنس بلائی، مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ مسئلہ فلسطین پر ساری قوم اور جماعتیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہم اپنی فلسطینی بہنوں اور بچوں کو نہیں بھولے اور اُن کو حق ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم فلسطین کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں اور اُس کے ممبران کو فلسطین کا اعزازی سفیر نامزد کریں تاکہ اراکین عالمی پلیٹ فارم اور دنیا بھر میں جاکر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے تجویز دی کہ آل پارٹیز کانفرنس کی ایک بھرپور قرارداد بھی سامنے لائی جائے اور اُسے عالمی دنیا کے سامنے رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی ایجنڈے کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اس سازش کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اکثر دنیا کو مسلم اور غیر مسلم ممالک کے طور پر دیکھتے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی پالیسی جو بھی ہو اُن کے عوام بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اسپین، جنوبی افریقا سمیت اُن غیر مسلم ممالک کو سلام جو نسل کشی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔