مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کیلئے وزیر اعظم کے نامزد نمائندوں کی گفتگو

عالمی برادری کشمیر پر دوہرا معیار ترک کرے،کشمیر کے مسئلہ پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کیلئے وزیر اعظم کے نامزد نمائندوں کی گفتگو اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) مسئلہ کشمیر پر لابنگ کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے نامزد خصوصی نمائندوں محسن شاہنواز رانجھا، اویس لغاری، نواب علی وسان،رضا حیات ہراج اور پرویز …

عالمی برادری کشمیر پر دوہرا معیار ترک کرے،کشمیر کے مسئلہ پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے
مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کیلئے وزیر اعظم کے نامزد نمائندوں کی گفتگو
اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) مسئلہ کشمیر پر لابنگ کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے نامزد خصوصی نمائندوں محسن شاہنواز رانجھا، اویس لغاری، نواب علی وسان،رضا حیات ہراج اور پرویز ملک نے کہا ہے کہ خصوصی نمائندے دنیا میںبھیجنے کا مقصد بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے،کوشش ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل عالمی رہنماﺅں کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے تاکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی برادری بالخصوص اہم ممالک کے سربراہان کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر ہوں، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply