سرےنگر۔07 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں درگاہ دستگیر صاحب سرائے بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جاتے کنٹرول لائن کے دونوں …
مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، میر واعظ عمر فاروق

مزید خبریں
سرےنگر۔07 جون (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں درگاہ دستگیر صاحب سرائے بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جاتے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف قیمتی جانوں کا زیاں جاری رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے اور بھارتی حکومت کوسمجھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میںتاخیر سے کسی بھی وقت صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرکے جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوںجوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی خطے اور خطے کے عوام کے ہرگز مفاد میں نہیں ہے۔








