22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں،...

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں، نورمحمد خان دمڑ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 04 فروری (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نےکہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو اب دبانا ممکن نہیں ، غاصب مودی سرکار طاقت کے زور پر کشمیریوں کاجذبہ حریت ختم نہیں کرسکتی۔

صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ساتھ ہے اورہمیشہ رہے گی، پاکستان کشمیریو ں کی سفارتی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا، پاکستان نے ہر فورم پر بھارتی زیر تسلط جمو ں وکشمیر میں مظالم کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر سنجاوی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے علاوہ بلوچستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں