لاہور۔5فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور کی قیادت میں گور نر ہائوس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی جبکہ گور نر پنجاب نے گور نر ہائو س سے وزیر اعظم کامیاب جوان سپورٹس کے تحت لاہورسے سیالکوٹ تک نکالی گئی یکجہتی کشمیر سائیکل ریلی کو بھی الوداع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور تر جمان پنجاب حکومت احسان خاور کی قیادت میں گور نر ہائوس میں نکالی جانیوالی ریلی میں تحر یک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل ثانیہ کامران اعظمی کاردارایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری بر ائے کشمیر امور ثوبیہ کمال رکن پنجاب اسمبلی ندیم باراسمیت سینکڑوں کارکنان شر یک ہوئے
جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پرکشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ گور نر چوہدری محمدسرور نے وزیر اعظم کامیاب جوان سپورٹس کے تحت لاہورسے سیالکوٹ تک نکالی یکجہتی کشمیر سائیکل ریلی کو بھی الوداع کر دیا اور شر کا کے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جذبہ کو بھی سراہا۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر ی بہن بھائی پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قر بانی دے رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان وعدے کے مطابق کشمیر یوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی کشمیر کے معاملے ایک پیج پر ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات ملے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔
چوہدری محمدسرورنے کہا کہ نر یندر مودی بھارتی گجرات کا وزیر اعلیٰ بن کر بھی بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام اور ا ن کی نسل کشی کرتا رہا ہے اور جب سے وہ بھارت کا وزیر اعظم بنا ہے بے گناہ معصوم کشمیر یوں اور بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوں کا قتل عام اور انکی نسل کشی رہا ہے جو سب سے بڑی دہشت گردی اور ظلم ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ بے گناہ کشمیر یوں کا قتل عام اور نسل کشی کو فوری طور پر بند کر کے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی سمیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں سب سے پہلے میں کشمیر یوں کے حقوق اور انکی آزادی کی بات کر تاہوں اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اسوقت خطے میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نہ مکمل ہے 22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں بھارت بندوق اور گولی کی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکا اور ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی جدوجہد مزید مضبوط ہورہا ہے اور دنیا میں کشمیر یوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔
تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ جس طر ح لڑا ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی یہ موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج اقوام متحدہ یورپی اور بر طانوی پار لیمنٹ سمیت پوری دنیا میں کشمیر یوں کی آواز سنی جا رہی ہے آج پوری دنیا میں نر یندر مودی اور انکی حکومت کا دہشت گردہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے بھارت کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے وہ کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا انشا اللہ آج نہیں کل ضرور کشمیر بنے گا پاکستان۔