وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی رانا محمد افضل خان کی پیرس میں فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں

231

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلئے وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی رانا محمد افضل خان اورسینیٹر عائشہ رضا فاروق نے فرانسیسی سینیٹرز، فرانس کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اورمقامی تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں فرامسیسی سینیٹ میں فرانس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے صدر سینیٹر پاسکل ایلیزرد سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام پربھارتی قابض افواج کے مظالم سے آگاہ کیا۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق اوررانا محمد افضل خان وزیراعظم کی جانب سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کےلئے مقرر کئے گئے 22 خصوصی نمائندوں میں شامل ہیں