اسلام آباد ۔ 18نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر مسلم امہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔ عمران خان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سائیکاٹ سے عالمی سطح پر منفی پیغام گیا ، جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام گیا ہے۔