مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات

125

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے برن سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے سوئٹزرلینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر عامر شوکت اور پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے، کشمیریوں پر بھارت جو مظالم ڈھا رہا ہے اس کی مثال پوری دنیاء میں نہیں ملتی۔