مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے مشن سٹرٹیجیز کی ضرورت ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

175

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سرحدی و ریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے مشن سٹرٹیجیز کی ضرورت ہے، یہ کوئی روایتی یا غیر روایتی جنگ کا دور نہیں، ہمیں چھپی ہوئی جنگ کا سامنا ہے جو اقوام کو داخلی طور پر کمزور کرنے پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) کے زیر اہتمام انسانی حقوق اور کشمیر ایشوز سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔