مسائل کا بروقت حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنا میری اولین ترجیح ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

"پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین، قبائلی و سماجی شخصیات اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔”

کوئٹہ۔ 30 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین، قبائلی و سماجی شخصیات اور عوامی وفود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ترجمان ساراوان ہاوس کے مطابق وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھانے اور عوامی خدمت کے سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ، ان کے مسائل کا بروقت حل اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور این اے 264 سریاب کے عوام کی خدمت ہر ممکن انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں