"صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت اور بلوچستان کے امن پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔”
تربت میں بے گناہ مزدوروں کا قتل انسانیت پر حملہ ہے، دہشت گرد امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، میر ظہور احمد بلیدی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 30 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاسے انسانیت اور بلوچستان کے امن پر کھلا حملہ قرار دے دیا۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کا بے رحمانہ قتل ایک غیر انسانی اور قابلِ نفرت فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کے ایسے بزدلانہ واقعات بلوچستان میں امن، اتحاد اور قانون کی بالادستی کے لیے اجتماعی عزم کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔








