طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، ترجمان آئیسکو

"ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، تاہم صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے کوٹے میں کمی کے باعث کی جانے والی عارضی لوڈ مینجمنٹ پر انتظامیہ صارفین سے معذرت خواہ ہے۔

مزید خبریں